سنت مؤکدہ نہ پڑھنے کی عادت بنالینے پر گناہ کیوں

:سوال

سنت مؤکدہ نہ پڑھنے کی عادت بنالینے پر گناہ کیوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

:جواب
سنن الترمذی: 4/ 457)میں ھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا چھ لوگ ہیں جن پر میں، اللہ تعالی اور تمام انبیاء لعنت کرتے ہیں، ایک وہ جو اللہ کی کتاب میں اپنی طرف سے اضافہ کرنے والا ہے، دوسرا وہ اللہ کی تقدیر کو جھٹلانے والا ہے، تیسرا وہ جو لوگوں پر زبردستی مسلط ہونے والا ہو، تا کہ جس کو اللہ نے ذلیل کیا اس کو عزت دے اور جس کو اللہ نے عزت دی اس کو ذلیل کرے، چوتھا وہ جو اللہ کی حرام کردہ چیزوں کو حلال سمجھنے والا ہو، پانچواں وہ جو میں میرے آل اور کنبے کی حرمت کو پامال کرنے والا ہو اور چھٹا وہ جو میری سنت کو چھوڑنے والا ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *