مکمل طہارت کیسے کریں؟ طہارت کے بعدبھی پیشاب کا قطرہ گرتاہے۔

سوال

مکمل طہارت کیسے کریں؟ طہارت کے بعدبھی پیشاب کا قطرہ گرتاہے۔

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(م): 31=31-1/1433
مردوں کے لیے استبراء لازم ہے یعنی پیشاب کا قطرہ بند ہونے تک اطمینان حاصل کرلینا، مٹی کے ڈھیلے یا ٹیسو پیپر کے ذریعہ قطرہ خشک کرلیا جائے، اس کے بعد پانی کا استعمال کرلینا بہتر ہے، مولانا رفعت صاحب قاسمی کی کتاب ”مسائل وضو اور مسائل غسل“ کا مطالعہ کیجیے، طہارت کے مسائل معلوم ہوجائیں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

دار الافتاء:دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتویٰ نمبر:35825
تاریخ فتویٰ:Dec 6, 2011

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *