ناک، کان اور منہ کی طہارت کا حکم

سوال

اگر کسی وجہ سے کان، ناک اور منہ ناپاک ہو جائیں تو اگر بڑے تالاب میں ڈبکی لگائے تو ایسا کرنے سے مذکورہ چیزیں پاک ہو جائیں گے، اگر ہاں تو ایک ڈبکی کافی ہوگی یا دو ڈبکی یا تین ڈبکی لگائیں یا کہ غالب گمان ہو جائے کہ میں پاک ہوگیا ہوں؟

جواب

صورت مسئولہ میں مذکورہ خواص یعنی: ناک،کان منہ میں اگر تالاب میں ڈبکی لگانے سے پانی چلا جاتا ہے اورنجاست(اگر ظاہری لگی ہوئی ہو) زائل ہوجاتی ہے   تو وہ پاک ہو جائیں گے، اگرچہ ایک ہی ڈبکی کیوں نہ لگائی ہو۔ فقط واللہ اعلم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *