کلمہ طیبہ کے فرائض کیا ہیں؟

سوال

کلمہ طیبہ کے فرائض کیا ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ   اللہ رب العزت کے نام کی حرمت بہت زیادہ ہے،بات بات پر قسم اٹھانے سے اللہ کے نام کی حرمت وعظمت دل میں کم ہوجاتی ہے،پھر انسان قسم توڑنے میں جری ہوجاتاہےاور اللہ کے نام کی

گر کلمہ طیبہ کے فرائض سے آپ کی مراد یہ ہے کہ کن شرائط کے ساتھ اس کلمہ کو پڑھنے والا اسلام میں داخل ہو گا، تو اس کا جواب یہ ہے کہ جو شخص  عقیدہ کی درستی کے ساتھ  زبان سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اقرار کرے گا وہ مسلمان ہو گا۔

پھر اس کلمہ کا تقاضا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے جملہ اَحکام کو  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق پورا کرے، یہ پورے دین کا خلاصہ اور کلمہ طیبہ کا مقتضا ہے۔

باقی اگر آپ کی مراد کلمہ کے فرائض سے یہ ہو کہ کلمہ کے وہ فرائض جو تبلیغ سے وابستہ بعض افراد ذکر کرتے ہیں، یعنی:

1- کلمہ زندگی میں ایک بار کہنا۔  2- کلمہ کے الفاظ سیکھنا۔ 3- کلمہ کا معنی اور مفہوم سیکھنا۔ 4- دوسروں کو پہنچانا۔ 5- اس پر عمل کرنا۔

تو واضح رہے کہ اس ترتیب سے کلمے کے فرائض کا ثبوت قرآنِ کریم اور احادیثِ طیبہ میں نہیں ہے۔

اور اگر کلمہ کے فرائض سے مراد کچھ اور ہو تو اس کو وضاحت کے ساتھ لکھ کر سوال دوبارہ ارسال کر دیں۔ فقط واللہ اعلم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *