سگے بھائی کو زکوۃ دینا، بغیر بتائے زکوۃ دینا، زکوۃ کی رقم سے پرندے آزاد کرنا

سوال

1: کیا سگے بھائی کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟

2: اگر ہاں تو کسی کو بتائے بغیر زکوۃ دی جاسکتی ہے؟

3: کیا زکوۃ کے پیسوں سے پرندے آزاد کیے جاسکتے ہیں؟

جواب

1: اگر سگا بھائی مستحق زکوۃ ہے تو اس کو زکوۃ کی رقم دی جاسکتی ہے، بلکہ اس کو زکوۃ کی رقم دینا زیادہ باعث ثواب ہوگا، زکوۃ کی ادائیگی کا ثواب الگ اور رشتہ داری کا لحاظ رکھنے اور صلہ رحمی کرنے کا ثواب الگ۔

2: جی ہاں !مستحق  کو بغیر بتائے زکوۃ دی جاسکتی ہے۔

3: زکوۃ کی رقم سےپرندے خرید کر آزاد نہیں کیے جاسکتے۔

دار الافتاء:دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر:143609200017
تاریخ فتویٰ:03-07-2015

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *