غزوات کی تعداد

سوال

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات کتنے تھے؟

جواب

جس جہاد میں رسول اللہ  ﷺ بنفسِ نفیس شریک ہوئے، اُسے سیرت کی اصطلاح میں “غزوہ” کہتے ہیں، اور جس میں خود تشریف نہیں لے گئے، صحابہ رضی اللہ عنہم کی جماعت کو بھیجا، اُسے “سریہ” کہتے ہیں۔  آپ ﷺ کے سرایا کی تعداد 47  اور غزوات کی تعداد 27 ہے۔ ان کی تفصیلات کے لیے اردوزبان میں کتاب “سیرت المصطفی ﷺ”  از حضرت مولانا محمد ادریس کاندھلوی رحمہ اللہ  کا مطالعہ مفید رہے گا۔ فقط واللہ اعلم

فتویٰ نمبر : 144204201072

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *