سوال
میرے والد صاحب کا انتقال ہوا ہے اور مجھے بہت شوق ہے کہ میں خواب میں ان کو اس حالت میں دیکھوں جس حالت میں وہ عالم برزخ میں ہیں ۔کیا اسلامی عقائد اور طرزِ نظر سے یہ ممکن ہے یا کوئی خاص عمل ہے درکار ہے رہبری فرمائیے!
جواب
واضح رہے کہ کسی کو خواب میں دیکھنا یہ انسان کے اپنے اختیار سے نہیں ہوتا، بلکہ جس کو اللہ تعالی چاہیں کسی کی خواب میں زیارت کرادیتے ہیں۔ضروری نہیں کہ کوئی عمل کرنے کے بعد خواب ضرور دکھائی دے۔نیز خواب حجت بھی نہیں بعض دفعہ آدمی کے اپنے تفکرات ہی خواب بن کر سامنے آتے ہیں۔
لہذا بے مقصد کام کی خواہش رکھنے کی بجائے والد مرحوم کے لیے کثرت سے ایصال ثواب کرے، خود بھی نیک اعمال کرے، اور والد صاحب کے لیے حسب استطاعت صدقہ جاریہ کرے، پھر اگر اللہ تعالی کو منظور ہوا تو خواب میں زیارت بھی ہوجائے گی۔
مشکاۃ المصابیح میں ہے:
” وعن محمد بن النعمان يرفع الحديث إلى النبي صلى الله عليه وسلم قال: “من زار قبر أبويه أو أحدهما في كل جمعة غفر له “، وكتب برا» . رواه البيهقي في شعب الإيمان مرسلا.”
(مرقاۃ المفاتیح ،کتاب الجنائش، ج نمبر ۴، ص نمبر ۱۲۵۹، دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
