سوال
ایک واقعہ اکثر علماء سے سنا ہے کہ ایک مرتبہ اللہ تعالیٰ نے جبریل علیہ السلام سے کہا کہ ایک بستی کو تباہ کر دو، جبریل علیہ السلام کو ترس آیا، بالآخر جب آپ اس بستی میں گئے، تو دیکھا کہ بچے کھیل رہے ہیں، ایک بچے سے پوچھا کہ جبریل کہاں ہے؟ تو اس نے زمین پر خط بنایا، اور کہا کہ آسمان پر تو نہیں ہے، اب معلوم ہوتا ہے کہ آپ جبریل ہیں، پھر بحکمِ الٰہی ان کو تباہ کر دیا۔
پوچھنا یہ تھا کہ یہ واقعہ کسی معتبر کتاب میں ہے؟
جواب
مذکورہ واقعہ کافی تلاش و تتبع کے باوجود کسی معتبر کتاب میں نہیں مل سکا، لہذا جب تک کسی معتبر کتاب سے درست سند کے ساتھ یہ واقعہ ثابت نہ ہوجائے تب تک اسے بیان کرنے سے گریز کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
