امام ما تریدی کے عقائد کا ماخذ امام ابو حنیفہ کے عقائد سے اخذ یا ان کی اپنی تصنیف ہونا

سوال

میرا سوال یہ ہے کہ کیا امام ماتریدی کا عقیدہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے عقیدے سے ما خوذ تھا یا انہوں نے خود عقیدے کے باب میں تصنیف کیا؟

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 259-224/Sn=4/1436-U
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ (۸۰-۱۵۰) کے عقائد وہی تھے جو جمہور اہل سنت والجماعت کے ہیں اور امام ماتریدی رحمہ اللہ (متوفی ۳۳۳ھ) اہل السنة والجماعت کے ترجمان تھے، انھوں نے جمہور اہل السنة والجماعة کے عقائد کو مدلل کرکے فن کی شکل دیدی اوراس موضوع پر باضابطہ تصنیف کیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


دار الافتاء:دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتویٰ نمبر:57533
تاریخ فتویٰ:Feb 20, 2015

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *