حج میں کی جانے والی قربانی اور عام قربانی میں فرق اور حاجیوں کے لیے اپنے وطن میں قربانی کا حکم

سوال

میرا سوال یہ ہے کہ جو قربانی حاجی لوگ حج کے دوران کرتے ہیں اور جو قربانی ہم لوگ گھر میں کرتے ہیں اس میں کیا فرق ہے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ جو لوگ حج میں قربانی کرتے ہیں کیا ان کو اپنے گھر میں بھی قربانی دینی چاہئے یا نہیں؟

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 1523-1017/L=1/1435-U
حاجی لوگ جو قربانی کرتے ہیں وہ دمِ شکر ہوتا ہے اورعید کی قربانی صاحب نصاب پر واجب ہوتی ہے، اگر کوئی حاجی مکہ میں مقیم ہوجائے اور وہ تمتع یا قران کررہا ہے تو اس پر دمِ تمتع اور قران کے علاوہ عید کی قربانی بھی واجب ہوگی بشرطیکہ صاحب نصاب ہو، عید کی قربانی میں اس کو اختیار ہے وہ عید کی قربانی گھر پر بھی کراسکتا ہے اور اگر مکہ میں کرانا چاہے تو وہاں بھی کراسکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

دار الافتاء:دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتویٰ نمبر:48929
تاریخ فتویٰ:Nov 16, 2013

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *