سوال
ایک
رات جب میں تین بجے سویا تو مجھے یہ خواب نظر آیا۔ میں اپنے محلہ کی جامع مسجد کے
باہر کھڑا ہوں اور ایک کالا سا آدمی کرتا اور ٹوپی پہنے ہوئے میرے پیچھے سے آتا ہے
اور مسجد کے اندر جانے سے پہلے پوچھتا ہے۔ [رضا کیا آپ تیار ہو اس غزوہ میں رسول
(صلی اللہ علیہ وسلم) بھی شرکت فرمارہے ہیں]۔ او رمیری آنکھ کھلی ساڑھے چار پر او
رتہجد کا وقت ہوگیا۔
جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل):1761=1377-11/1430
وہ
کالا آدمی رات ہے اور جہاد سے مراد جہادِ نفس ہے، گویا خواب میں آپ کو تہجد پڑھنے
کی تلقین کی جارہی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تہجد کی نماز پر مواظبت
فرماتے تھے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
دار الافتاء:دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتویٰ نمبر:17058
تاریخ فتویٰ:ایک رات جب میں تی
