رضاعی بھائی کی نسبی بہن سے نکاح کا حکم

سوال

زید نے مدت رضاعت میں زینب کے ساتھ مل کر زینب کی والدہ کا دودھ پیا ہے، اب سوال یہ ہے کہ زینب کا بھائی زید کی بہن کے ساتھ نکاح کر سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر  صرف زید نے زینب کی والدہ کا دودھ پیا ہے، زید کی بہن نے زینب کی والدہ کا دودھ نہیں پیا تو زید کی بہن کا نکاح زینب کے بھائی کے ساتھ جائز ہے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

” (وتحل أخت أخيه رضاعًا) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية، وبالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعا أخت نسبا وبهما وهو ظاهر”.

(كتاب النكاح،باب الرضاع،3/ 217،ط: سعید)

فقط واللہ اعلم 

فتویٰ نمبر : 144705100253

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *