مدت رضاعت میں چند گھونٹ دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوجاتی ہے۔

سوال

(۱) کیا چند گھونٹ دودھ پینے سے حرمت رضاعت ثابت ہوگی؟
(۲) اگر غلطی سے دودھ پلادیاگیا ہو توکیا حرمت رضاعت ثابت ہوگی؟
براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں اور دلیل بھی دیں۔

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 1437-1437/M=10/1433
مدت رضاعت میں اگر کوئی بچہ یا بچی کسی عورت کا دودھ پی لے تو اس سے حرمت رضاعت ثابت ہوجاتی ہے، چاہے چندگھونٹ دودھ پئے اور چاہے غلطی سے پلادیاجائے، بہرصورت حکم یکساں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
دار الافتاء:دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتویٰ نمبر:41658
تاریخ فتویٰ:Sep 5, 2012

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *