مسجد کی زمین میں کھیتی باڑی کرنا

سوال

مسجد کی زمین میں نماز عید بھی ادا کرنا اور کھیتی بھی کرنا، درست ہے یا نہیں ہے؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کوئی شخص مسجد کے لئے کوئی جگہ وقف کرتا ہے اور اس کا مقصد بھی وقف کرنے کا یہی ہو کہ اس جگہ پر مسجد ہی بنے گی تو پھر اس جگہ پر کھیتی باڑی کرنا جائزنہیں ہے البتہ اگر وقف کرنے کا مقصد یہ ہو کہ یہ جگہ مسجد کے مصالح کے لئے استعمال کی جائے گی تو پھر اس صورت میں اس جگہ پر کھیتی باڑی کرنا اور اس کھیتی سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مسجد میں ہی  خرچ کرنا جائز ہے، نیز دونوں صورتوں میں مسجد کی زمین میں عید کی نماز ادا کرنا جائز ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

“صرحوا بأن مراعاة غرض الواقفين واجبة.”

( کتاب الوقف، مطلب مراعاۃ غرض الواقفین واجب، ج:4، ص: 445، ط:سعيد )

وفيه أيضاً:

“‌شرط ‌الواقف كنص الشارع أي في المفهوم والدلالة.”

 (‌‌كتاب الوقف، مطلب في قولهم ‌شرط ‌الواقف كنص الشارع، ج:4، ص:433، ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم

دار الافتاء:دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر:144509101893
تاریخ فتویٰ:28-03-2024

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *