سوال
میت کو کفنانے کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
میت کو غسل کے بعد کفن دینا فرضِ کفایہ ہے، اگر کچھ لوگ اس کام کو انجام دے دیں تو سب کی طرف سے ذمہ داری ادا ہوجائے گی اور اگر کوئی کفن نہ دے تو سب گناہ گار ہوں گے۔
حاشية الطحطاوي علي المراقيمیں ہے:
“و التكفين فرض) أي كفاية بالنظر لعامة المسلمين”. (كتاب الصلاة، باب أحكام الجنائز، ص: ٥٧٤، ط: رشيدية)فقط واللہ اعلم
