امیمہ اور فاطمہ کے معنی

سوال

“اُمَیْمَه”  اور “فاطمه”نام رکھنا کیسا ہے؟ اور ان کےمعنی کیا ہیں؟اور ان کا صحیح تلفظ کیا ہے ؟

جواب

” امیمہ”  اور ” فاطمہ” دونوں نام رکھنا درست ہے، “امیمہ” ، ام کی تصغیر ہے، اس کا معنی ہے: چھوٹی ماں۔ اور فاطمہ کا معنی ہے: وہ عورت جس سے اس کے بچے کا دودھ چھڑا دیا گیا ہو۔

مذکورہ دونوں نام صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے ہیں ؛ اس لیے ان ناموں کے رکھنے میں صحابیہ کی نسبت کافی ہے۔  دونوں کا تلفظ یوں ہے: اُمَیْمَهْ اور فَاطِمَهْ۔ فقط واللہ اعلم

فتویٰ نمبر : 143907200108

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *