’’حبا‘‘ اور ’’ہبہ‘‘ نام رکھنے کا حکم

سوال

بچی کا نام (حباء) رکھنا چاہئے یا (ہبہ)؟

جواب

’حِباء‘‘ (’’ح‘‘ کے زیر اور آخر میں ’’ہمزہ‘‘ کے ساتھ) عربی زبان میں تحفہ کو کہتے ہیں، اس لفظ کو اردو میں ’’حِبا‘‘ (بغیر ’’ہمزہ‘‘ کے) بھی لکھ سکتے ہیں، اسی طرح ’’ہبہ‘‘ بھی ’’ہدیہ / گفٹ‘‘  کو کہتے ہیں، معنی کے اعتبار سے ان دونوں ناموں میں سے کوئی بھی نام رکھا جا سکتا ہے،   البتہ  بچی کا نام صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی نام پر رکھنا زیادہ پسندیدہ ہے۔

تاج العروس میں ہے:

“(و) حبا (فلانا) ‌حبوا} وحبوة: (أعطاه بلا جزاء ولا من، أو عام) ؛ ومنه حديث صلاة التسبيح: (ألا أمنحك ألا {أحبوك) ، (والاسم} الحباء، ككتاب.”

(باب الواو والياء، فصل الحاء مع الواو والياء، حبو، ج: 37، ص: 391، ط: دار الهداية)

لسان العرب میں ہے:

“الهبة: ‌العطية الخالية عن الأعواض والأغراض.”

(ب، فصل الواو، ج: 1، ص: 803، ط: دار صادر)

فقط والله اعلم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *