کیا نماز میں قیام کی حالت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں پاؤں کو زمین پر دبالیا کرتے تھے؟

سوال

 نبی کریم صلی  اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنا دائیں پاؤں کا انگوٹھا زمین پر گاڑ لیا کرتے (یعنی زمین پر دبالیتے)؛تاکہ پوری نماز کے دوران وہ اپنی جگہ سے نہ ہل پائے، کئی لوگ اس  روایت کو ضعیف  کہتے ہیں ،اور نماز پڑھنے کا طریقہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم بھول گئے ہیں، اس حدیث کے بارے میں کیا کہا جائے؟ ضعیف حدیث یا سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم؟

جواب

سوال میں نماز میں قیام کی حالت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اپنے دائیں پاؤں کو دبانے سے متعلق جو بات ذکر کرکے اُس کی تخریج وتحقیق سے متعلق دریافت کیا گیا ہے، ہمیں تلاش وجستجو کے باوجود اس طرح کی کوئی  روایت نہیں مل سکی، لہذا جب تک کسی معتبر سند سے اس بات کا ثبوت نہ مل جائے ، اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرکے بیان کرنے سے احتراز کیا جائے۔

فقط واللہ  اعلم

فتویٰ نمبر : 144705101602

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *