مزارات پر جانے کا شرعی حکم

سوال

السلام علیکم : سوال ہے کہ مزارات پر جانا کیساہے ؟ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے کہ قبروں کو پختہ مت بناؤں اور ان کو اونچامت کروتو اس حدیث کے روشنی میں تو مزارات کا بناناہی ناجائز ہوگاتو وہاں جاناکیسے جائز ہوسکتاہے ۔

جواب

ضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آخرت کی یاددہانی کے لئے وقتافوقتا قبرستان جانے کی ترغیب دی ہے اس لئے قبرستان یامزارات پر تذکیر آخرت کی نیت سے جانا جائز بلکہ مطلوب ہے بشرطیکہ وھاں جا کر کسی قسم کے شرکیہ افعال وبدعات کا ارتکاب نہ کیا جائے ۔باقی اگر کوئی قبروں کو پختہ اور اونچاکرنے کاناجائز عمل کرتا ہے تو اس کی وجہ سے وہ گناہگار تو ہوگا لیکن اس کے اس عمل کی وجہ سے زیارت قبور کا عمل ممنوع نہیں ٹھرے گا۔فقط واللہ اعلم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *