سوال
نماز کے فرائض کتنے ہیں؟ اور سلام فرض ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ اللہ رب العزت کے نام کی حرمت بہت زیادہ ہے،بات بات پر قسم اٹھانے سے اللہ کے نام کی حرمت وعظمت دل میں کم ہوجاتی ہے،پھر انسان قسم توڑنے میں جری ہوجاتاہےاور اللہ کے نام کی
ماز میں چھ چیزیں فرائض ہیں :
(1)تکبیر تحریمہ
(2)قیام یعنی کھڑا ہونا،اگر آدمی کھڑے ہونے پر قادر ہو تو بغیر کھڑے ہوئے نماز صحیح نہیں ہوتی ، فرض اور واجب نمازوں میں قیام فرض ہے۔
(3) قراءۃ (تلاوت کرنا)
(4)رکوع
(5)سجود ،یعنی سجدہ کرنا ،ہر رکعت میں دومرتبہ فرض ہے۔
(6) قعدہ اخیرہ مقدار ِ تشہد، یعنی تشہد پڑھنے کے بقدر قعدۂ اخیرہ میں بیٹھنا۔
حضرات حنفیہ کے نزدیک نماز سے نکلنے کے لیے لفظ ’’سلام‘‘ واجب ہے۔
العنایہ شرح الہدایہ میں ہے :
“ثم إصابة لفظ السلام واجبة عندنا، وليست بفرض”. (2/22)فقط واللہ اعلم
